ابنا: صدر مرسي کا کہنا ہے کہ ان کا يہ اقدام کسي فرد يا ادارے کے خلاف نہيں بلکہ مصر کي بہتري کے ليے ہے . مصرکے صدر محمد مرسي نے فوج کي سپريم کونسل کے سربراہ حسين طنطاوي کو جبري ريٹائر کرتے ہوئے انھيں وزير دفاع کے عہدے سے بھي برطرف کرديا ہے. محمد مرسي نے جون ميں فوج کي جانب سے صدارتي اختيارات محدود کرنے کا فرمان بھي منسوخ کرديا ہے. صدر مرسي نے حسین طنطاوي کے ساتھ ساتھ فوج کے چيف آف اسٹاف جنرل سميع عنان اور ديگر کئي جرنيلوں کو بھي برطرف کيا ہے. فيلڈ مارشل حسين طنطاوي کي جگہ جنرل عبدالفتاح السيسي کو ملک کا نيا فوجي سربراہ مقرر کيا گيا ہے. مصري عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرسي کا کہنا تھا کہ ان کے اس فيصلے کے بعد فوج کو اپنے حقيقي کردار يعني ملکي دفاع کي جانب توجہ مرکوز کرنے ميں مدد ملے گي. قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر ہزاروں افراد نے صدر مرسي کے اس اقدام کے حق ميں مظاہرہ کيا.
.......
/169